ٴْلاہور،حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر 26 مارچ تک کاروای ملتوی

جمعہ 22 مارچ 2019 23:10

ٴْلاہور،حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر 26 مارچ تک کاروای ملتوی کرتے ہوہے نیب سے ھمزہ شہباز کے خلاف دایر ریفرنس کی کاپی طلب کرلی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان خان نے حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کی جس میں اپوزیشن لیڈر نے اپنا بلیک لسٹ میں شامل کرنے پر اعتراضات اٹھائے ہیں . سماعت کے دوران وفاقی حکومت اور نیب نے جواب داخل کروا دیا نیب نے جواب میں کہا کہ خمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز میں ریفرنس دایر ہوچکا ہے وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز نے صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز کے معاملہ پر بھی قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا حمزہ شہباز کا نام نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا حمزہ شہباز نے نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا عدالت حمزہ شہباز کو نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کا حکم دے وفاقی حکومت نے جواب میں یہ بھی کہاکہ حمزہ شہباز کی پٹیشن جرمانے کے ساتھ خارج کی جائے۔