اینگرو کا ورلڈ واٹر ڈے پر اپنے عزم کا اعادہ!
اینگرو نے پائیدار ترقی کے ہدف6 کو سپورٹ کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے جو پانی کے تحفظ کیلئے واضح کرتا ہے کہ 2030تک پانی سب کو فراہم کیا جاسکے
جمعہ 22 مارچ 2019 20:20
ورلڈ واٹر ڈے2019کے موقع پر اینگرو نے پائیدار ترقی کے ہدف6 کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کیلئے پلانٹ میں ایک مہم کا انعقاد کیا کہ جس میں ملازمین، اسٹیک ہولڈرزاور مہمانوں کو بتایاگیا کہ ہمیں پائیدار ترقی کے ہدف6کو حاصل کرنے کیلئے ہر سطح پراقدامات کرنے ہوں گے۔ اس مو قع پر اینگرو زرخیز پلانٹ کے منیجر واجد حسین جونیجو نے2030تک پانی کی دستیابی کیلئے پائیدار ترقی کے ہدف6 کے منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں زیادہ تر آبادی خاص طورپر دیہاتوں میں لوگوں کوپینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے اور ان کی زمین، زراعت، گھر، اسکولز، کام کرنے کے مقامات، فارمز اور پودے زندہ کرنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔
(جاری ہے)
واجد حسین جونیجو نے کہاکہ ہم اینگروزرخیز پلانٹ میں پانی کے تحفظ کے نئے طریقے تلاش کررہے ہیں تاکہ یہ پانی اقتصادی ضروریات کے ساتھ ساتھ سماجی ضروریات کیلئے بھی استعمال ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے پودوں کو پانی دینے کے طریقہ ء کار کو موئثر بنانے کے ساتھ ساتھ سبزٹکڑوں کے لئے چھڑکاؤ کے آبپاشی نظا م کے ذریعے پانی کے استعمال میں 45فیصد بچت کی ہے۔ ہم نے پلانٹ پر سیلابی آبپاشی کے بجائے پچرآبپاشی کا نظام شروع کیا ہے اورفاضل پانی کو ری سائیکل کیا ہے ۔ہم نے سائیٹ پر پینے کے پانی کے نظام کو بہتر بنایا ہے اور مختلف مقامات پر صاف پانی کے اسٹیشنز قائم کئے ہیں جن میں مقرر پیرا میٹرزکی جانچ پڑتا ل کے ساتھ ساتھ عالمی معیار کو برقرار رکھا جاتا ہے۔
اینگرو میں اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ اینگرو کی پالیسیاں اور طریقہء کار ماحول دوست ہیں۔اینگروماحول کے بارے میں حساس ہے اور اپنے اردگرد کے ماحول کے بارے میں آگاہ ہے اور ایک دہائی سے زائد عرصے سے موئثراقدامات کے ذریعے معاشرے کے مجموعی فوائد اور اگلی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے ماحول کی بہتری پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔اس سال بھی اینگرو نے پودوں کی حفاظت اور ماحولیاتی اہداف حاصل کرکے ماحول دوست کمپنی ہونے کے اپنے عزم کو پورا کیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.