Live Updates

پاکستان میں کرپشن کی روک تھام کیلئے جاری مہم، مہاتیر محمد نے وزیراعظم کو شاباش دے دی

کرپشن کے معاملے میں پاکستان اور ملائیشیا کے حالات ایک جیسے لگتے ہیں، کرپشن ختم کرنے کیلئے عمران خان درست سمت میں جا رہے ہیں: وزیراعظم ملائیشیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 مارچ 2019 22:48

پاکستان میں کرپشن کی روک تھام کیلئے جاری مہم، مہاتیر محمد نے وزیراعظم ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 مارچ 2019ء) پاکستان میں کرپشن کی روک تھام کیلئے جاری مہم، مہاتیر محمد نے وزیراعظم کو شاباش دے دی، وزیراعظم ملائیشیا کا کہنا ہے کہ کرپشن کے معاملے میں پاکستان اور ملائیشیا کے حالات ایک جیسے لگتے ہیں، کرپشن ختم کرنے کیلئے عمران خان درست سمت میں جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کرپشن کیخلاف جاری مہم پر وزیراعظم عمران خان کو شاباش دی ہے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ کرپشن کے معاملے میں پاکستان اور ملائیشیا کے حالات ایک جیسے لگتے ہیں۔ پاکستان میں کرپشن ختم کرنے کیلئے عمران خان درست سمت میں جا رہے ہیں۔ مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان سے کرپشن ختم کرنے کیلئے نسخہ بھی بتایا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے بتایا کہ ملائیشیا میں سرکاری ملازمین اور افسران سوائے کھانے اور پھولوں کے کوئی دوسرا بیش قیمتی تحفہ قبول نہیں کر سکتے۔

ملائیشیا میں اس حوالے سے سخت قانون سازی کی گئی ہے۔ ملاتیر محمد بتاتے ہیں کہ ملائیشیا میں 500 ڈالر سے زیادہ تحفہ کرپشن کے زمرے میں آتا ہے۔ پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کیلئے مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن روکنے کیلئے سرکاری ملازمین اور افسران میں ڈسپلن لانا بہت ضروری ہے۔ مہاتیر محمد کہتے ہیں کہ ہ آزادی کے وقت ملائیشیا ایک غریب ملک تھا لیکن ہم نے فیصلہ کیا کہ ملک کو آگے لیکر جانا ہے، ہم نے کوریا اور جاپانیوں سے سبق لیا اور کام کیا۔

آزادی کے وقت ہمارے پاس نا سرمایہ تھا اور نا ٹیکنالوجی، ہم نے چھوٹی انڈسٹری پر انحصار کیا، کیونکہ ایک ایکڑ زراعت سے وہ کچھ حاصل نہیں کیا جا سکتا جو ایک ایکڑ پر لگے کارخانے سے حاصل کیا جا سکتا ہے، ایک ایکڑ کے کار خانے پر کم از کم 500 افراد کو روزگار ملتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات