لاہورہائیکورٹ کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی سے متعلق تحریری فیصلہ
عدالت کا ایڈووکیٹ جنرل پنجاب پر اظہار برہمی، توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، احمد اویس اپنی مرضی کے بنچ کے سامنے کیس لگواناچاہتے تھے، ڈیڑھ سوسالہ تاریخ میں کسی لاءافسر نے ایسا رویہ اختیار نہیں کیا، انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت دوسری بار جے آئی ٹی نہیں بنائی جاسکتی۔عدالت عالیہ کا تحریری فیصلہ
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 مارچ 2019 16:33
(جاری ہے)
عدالت نے حکم دیا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اپنے توہین آمیز پر رویے پر عدالت میں تحریری جواب جمع کروائیں۔
عدالت نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کی ڈیڑھ سوسالہ تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ لاء افسران نے عدالت کے سامنے توہین آمیز رویہ اختیار کیا ہو۔یہ رویہ اس لیے اختیار کیا گیا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور لاء افسر اپنی مرضی کے بنچ کے سامنے کیس لگوانا چاہتے تھے۔ تاہم تین رکنی بنچ میں شامل جسٹس شہزاد احمد اور عالیہ نیلم نے اپنے فیصلے میں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی جے آئی ٹی کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ اگر جے آئی ٹی کو کام سے نہ روکا گیا تو وہ کیس کے فیصلے تک اپنی تحقیقات مکمل کرلے گی۔عدالت نے قراردیا کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت دوسری بار جے آئی ٹی نہیں بنائی جاسکتی۔عدالت نے پنجاب حکومت سے یکم اپریل تک جواب طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے۔ جس پر عدالت نے نئی جے آئی ٹی کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔اس موقع پربنچ کے سربراہ جسٹس قاسم خان نے فیصلے پر اختلافی نوٹ دیا ۔ عدالتی کے فیصلہ دینے سے قبل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے بنچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ اور کاروائی کا بائکاٹ کردیا تھا۔ جس پر جس پر عدالت نے کہا کہ آپ عدم اعتماد کریں لیکن عدالت فیصلہ سنائے گی۔ جسٹس شہزاد اپنی آواز دھیمی رکھیں، پریشر میں نہیں آئیں گے۔ عدالت نے کہا کہ فیصلے کو متعلقہ فورم پر چیلنج کرنا چاہیں توکرسکتے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی ) کیخلاف درخواستوں کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان کی سربراہی تین رکنی فل بنچ نے انسپکٹر رضوان قادر ہاشمی، کانسٹیبل خرم رفیق کی درخواستوں پر سماعت کی۔ جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس مس عالیہ نیلم بھی بنچ میں شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.