Live Updates

ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کو دورہ پاکستان پر مبنی یادگاری تصاویر کا البم پیش

ہفتہ 23 مارچ 2019 17:31

ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کو دورہ پاکستان پر مبنی یادگاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کو پاکستان کے تاریخی دورے پر مبنی ان کی یادگاری تصاویر کا البم پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیر اعظم عمران خان نے ملائیشیا کے وزیر اعظم کو واپس روانگی سے قبل نورخان ایئر بیس پر انہیں فوٹو البم پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین اور وزیر مہمانداری وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی خسروبختیار بھی موجود تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات