آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ پاکستان 2019 کی مناسبت سے آفیشل نغمے جاری کردیے

پاکستان زندہ آباد کے عنوان سے جاری کیے گئے نغمے میں وطن کے محفافظوں کو دشمن کا مقابلہ کرنے سمیت پاکستان کی نئی نسل کو اپنے ملک سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے دکھایا گیا

ہفتہ 23 مارچ 2019 20:34

آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ پاکستان 2019 کی مناسبت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ پاکستان 2019 کی مناسبت سے آفیشل نغمے جاری کردیے گئے۔ Uآئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے نغمے میں ساحر علی بگا نے اپنی پرجوش آواز سے پاکستانیوں میں جذبہ حب الوطنی بیدار کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔پاکستان زندہ آباد کے عنوان سے جاری کیے گئے نغمے میں وطن کے محفافظوں کو دشمن کا مقابلہ کرنے سمیت پاکستان کی نئی نسل کو اپنے ملک سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اگرچہ اس نغمے کا پہلا پرومو رواں ماہ 12 مارچ کو جاری کیا تھا، تاہم گزشتہ شب اس گانے کو ریلیز کردیا گیا۔اسی گانے کا دوسرا پرومو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے قبل جاری کیا گیا تھا اور ساحر علی بگا نے اسی گانے کو پی ایس ایل فائنل کے اختتامی ایونٹ میں بھی گایا تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان زندہ آباد سن کر ہر پاکستانی کے دل میں جذبہ حب الوطنی بیدار ہونے لگتا ہے۔

آئی ایس پی آر کی طرح پاک فضائیہ نے بھی یوم پاکستان کے حوالے سے نیا نغمہ جاری کیا، جسے سن کر پاک فضائیہ کی قربانیوں کی قدر ہونے لگتی ہے۔شاہین پاکستان کے عنوان سے جاری کیے گئے اس نغمے میں پاک فضائیہ کے جہازوں کو آسمانوں کو چیرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔نغمے میں جہاں پاک فضائیہ کے نوجوانوں کو دشمن کے عزائم کو مٹاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، وہیں نغمے میں پاک فضائیہ کے شہید نوجوانوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا ہے۔