پی ٹی وی کی معروف نیوز اینکر عشرت فاطمہ کو تمغئہ حسنِ کارکردگی عطا کیا گیا

عشرت فاطمہ نے 35سال مسلسل قومی ٹی وی کی خدمت کی جس کے صلہ میں انہیں اس اعزاز سے نوازا گیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 24 مارچ 2019 14:41

پی ٹی وی کی معروف نیوز اینکر عشرت فاطمہ کو تمغئہ حسنِ کارکردگی عطا کیا ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ2019ء) 70اور 80 کی دہائی سے لے کر اب تک پاکستان ٹیلی ویژن کا چہرہ مانی جانے والی معروف نیوز اینکر عشرت فاطمہ کو یومِ پاکستان کی تقریب میں ایوانِ صدر میں تمغئہ حسنِ کارکاردگی دیا گیا۔ عشرت فاطمہ جو کہ عشرت ثاقب کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں نے ریڈیو پاکستان پر ’کھیل اور کھلاڑی‘ کے نام سے پروگرام سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا۔

عشرت فاظمہ نے جب ریڈیو پر کام شروع کیا تب وہ سکول میں پڑھتی تھیں لیکن اردو اور مباحثے میں مہارت نے انہیں ریڈیو پاکستان میں لا بٹھایا۔ عشرت حسین پاکستان ٹیلی ویژن میں موسم کی خبروں کا حال سنانے کے لیے آڈیشن دینے گئیں جس میں کامیابی کے کچھ ہی عرصہ بعد انہوں نے خبر نامہ پڑھنا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

عشرت فاطمہ نے اس وقت ٹی وی پر کام شروع کیا جب خواتین کا اس میں کام کرنا ناممکن سمجھا جاتا تھا۔

رات 9بجے کا خبرنامہ مسلسل 35سال تک عشرت فاطمہ کے بغیر مکمل نہیں ہوتا تھا۔
عشرت فاطمہ
عشرت فاطمہ
 انہوں نے اردو میں اپنی مہارت اور اپنی محنت سے خبریں سننے اور دیکھنے والے پاکستانی ناظرین کا دل جیت لیا اور وہ اس وقت پاکستان میں سلیبرٹی سمجھی جاتی تھیں جب لوگ ’سلیبرٹی‘ لفظ بھی اچھی طرح واقف نہ تھے۔ عشرت حسین کی اس مسلسل خدمت کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے 23مارچ 2019 کو ایوانِ صدر میں منعقدہ یومِ پاکستان کی تقریب میں انہیں تمغئہ حسنِ کارکاردگی سے نوازا۔ عشرت فاطمہ نے 80کی دہائی میں ٹی وی پر آ کر بہت سی لڑکیوں کو ٹی وی پر کام کرنے کے لیے حوصلہ دیا اور ہزاروں لڑکیوں کے لیے مشعلِ راہ بنیں۔

متعلقہ عنوان :