امامیہ آرگنائزیشن کے اراکین کی علماء کے ہمراہ مزار قائدؒ پر حاضری ،ملکی سلامتی و استحکام اور مسلمانوں کی یکجہتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی

اتوار 24 مارچ 2019 18:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) امامیہ آرگنائزیشن کے اراکین نے علماء کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی ،پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملکی سلامتی اور استحکام اور مسلمانوں کی یکجہتی کیلئے خصوصی دعا اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر مولانا شاہد نقوی،چیئرمین رضی شمس عباس،ناظم اعلیٰ ،حسین عباس ایڈووکیٹ ،شمس الحسن رضوی،علی رضاء کے علاوہ ملک کے چاروں صوبوں کے نمائندگان جبکہ شمالی علاقہ جات ،کرم ایجنسی ،پار چنار،فاٹا ،آزاد کشمیر اور قبائلی علاقہ جات کے ذمہ داران بھی موجو دتھے ۔

(جاری ہے)

جنہوں نے اس بات کے عہد کو دہرایا کہ ملکی سلامتی ،استحکام اور وطن عزیز کی بقاء کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے تیار ہیں اور پاکستان ہمیشہ زندہ و جاوید رہیگا،بعد ازاں اراکین امامیہ آرگنائزیشن کو قائد اعظم کے مزار کے دیگر حصوں کی بھی سیر کروائی گئی ۔