ہالا میں نامعلوم مسلح افراد گھر میں ڈکیتی کے بعد 13 سالہ طالبہ کو قتل کر کے فرار ہوگئے

ملزم شاہ زیب ولد عبدالخالق نے گھر میں داخل ہوکر بیٹی کو بے گناہ مارکر قتل کیا اور فرار ہوگیا، والد کا الزام

اتوار 24 مارچ 2019 21:35

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) ہالا میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں داخل ہو کر ڈکیتی کے بعد 13 سالہ طالبہ کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ ہالا اور گردونواح میں ڈاکو راج قائم ہوگیا۔ پولیس کنٹرول کرنے میں ناکام ہے۔ سول سوسائٹی نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہالا کے طالب المولا کالونی میں غلام شبیر کاشیگر کے مکان میں چار نامعلوم مسلح افراد داخل ہوکر اہلخانہ کو یرغمال بناکر لاکھوں روپیہ کیش،سونے کے زیورات, موبائیل دیگر قیمتی اشیا لے کر باآسانی فرار ہوگئے اہلخانہ کی جانب سے چیخ وپکار کی گئی لیکن کوئی مدد کے لیئے نہ پہنچا کافی دیر کے بعدھالا پولیس نے وقوعہ واردات پہنچ کر معلومات حاصل کی جبکہ دوسرے واقعے میں ھالا کے نواحی گاں خان محمد نظامانی میں رات کی درمیانی شب 13 سالا بچی اسرا بنت الہبچایو میرجت پراسرار طور فائرنگ میں گولیوں کانشانہ بن کر قتل ہوگئی اطلاع پر ھالا پولیس نے واقعہ واردات کے مقام پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیئے مقامی ہسپتال منتقل کیا واقعہ پہ ورثا میں کہرام مچ گیا پولیس کے مطابق مقتولہ بچی کے باپ الہبچایو کا کہنا تھا کہ ملزم شاہ زیب ولد عبدالخالق نے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کرتے ہوئے بیٹی کو بے گناہ مارکر قتل کیا اور فرار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

اصل واقعے کے اسباب بتانے سے ورثا گریز کررہے تھے واضع رہے کے چند روز قبل ہالہ پرانا ملک برادری کے دو مکانات میں چور داخل ہوکر لاکھوں روپے کیش سونے زیورات اور قیمتی اشیا چوری کرلی شاہ عبدالطیف بھٹائی کے شہر بھٹ شاہ سے چور دو کار گاڑیاں چوری کرگئے، نیو سعیدآباد شہر میں واقعہ ڈاکو تاجر رونق راجپوت سے تین لاکھ روپے اسلحہ کے زور پر چھین کر فرار ہوگئے دوسری طرف شاہپور در پور شہر جانے والے شہری کو ڈاکو نے گھیرلیا تشدد کرکے موٹر سائیکل موبائل اور کیش رقم چھین لی سول سوسائٹی نے حکام سے فوری نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔