سمبڑیال شہر وگردونواح میں بدوںنمبر گاڑیوں کی بھر مار

ٹیکسی ڈرائیورں اورموٹر سائیکل سواروں نے پی ایم ایل این، پی ٹی آئی ، پی پی پی ، پنجاب پولیس ،ٹی ایم اے ، واپڈا، ضلع کچہری ، محکمہ صحت ،محکمہ تعلیم اورپریس کی نمبر پلیٹس لگا کر گھومنے لگے

پیر 25 مارچ 2019 22:52

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) سمبڑیال شہر وگردونواح میں بدوںنمبر گاڑیوں کی بھر مار ،ٹیکسی ڈرائیورں اورموٹر سائیکل سواروں نے پی ایم ایل این، پی ٹی آئی ، پی پی پی ، پنجاب پولیس ،ٹی ایم اے ، واپڈا، ضلع کچہری ، محکمہ صحت ،محکمہ تعلیم اورپریس کی نمبر پلیٹس لگا کر گھومنے لگے ،موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ایسی بلا نمبری گاڑیوں کیخلاف متعلقہ پولیس کاروائی کرنے سے گریزا ں شہر میں جرائم کی بڑھتی ہوئی لہر ،عوام سراپا احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سمبڑیال شہر وگردونواح میں بدوں نمبرٹیکسی گاڑیاں وموٹر سائیکل سواروںنے پی ایم ایل این ، پی ٹی آٹی، پی پی پی ، پنجاب پولیس، ٹی ایم اے ، واپڈا، ضلعی کچہری ، محکمہ صحت ،محکمہ تعلیم اورپریس کی نمبر پلیٹس لگا کر شہر کے گلی ،محلوں ،سڑکوں پر گھومتے دکھائی دیتے ہیں ان ناموں سے منسوب گاڑیاں وموٹر سائیکلیںشہر میںلاقانونیت کو فروغ دے رہی ہیں ،بااثر مالکان سرکاری اداروں اورپریس کا نام استعمال کرکے جرائم کو تقویت دے رہے ہیں ،قانون نافذ کرنے والے ادار ے ،پولیس اورمتعلقہ انتظامیہ اس سلسلہ میں ایسی گاڑیوں وموٹر سائیکلوں کیخلا ف کریک ڈائون کرنے سے قاصر ہیں حالیہ ملکی حالات کے پیش نظر ہر شہری کو قانون کے مطابق نمبر پلیٹس لگوانی چاہیے اوربلا نمبری گاڑیوں کو جب تک نمبر پلیٹ نہ لگ جائے استعمال نہیں کرنی چاہیے ،بلا نمبری گاڑیاں چوری ،ڈکیتی ،جرائم میں اضافہ سمیت دیگر کسی بھی وقت ناگہانی واقعہ کا سبب بن سکتی ہیں ۔