بورے والا ، پنجاب کالج کینال کیمپس میں سالانہ تین روزہ رنگا رنگ پنجاب میلے کا انعقاد

پنجاب کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا منفرد میلہ، پنجاب کی 100سالہ ثقافت کو اجاگر کیا گیا، طلباء و طالبات ، والدین اور شہریوں کا رش پنجاب میلہ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا، ڈی سی وہاڑی نے میلے کا افتتاح کیا

پیر 25 مارچ 2019 22:52

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) پنجاب کالج کینال کیمپس میں سالانہ تین روزہ رنگا رنگ پنجاب میلے کا انعقاد ، پنجاب کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا منفرد میلہ، پنجاب کی 100سالہ ثقافت کو اجاگر کیا گیا، طلباء و طالبات ، والدین اور شہریوں کا رش پنجاب میلہ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا، ڈی سی وہاڑی نے میلے کا افتتاح کیا، تفصیلات کے مطابق پنجاب کالج کینال کیمپس بورے والا میں گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی پنجاب کی قدیم ثقافت سے طلباء طالبات ، والدین اور شہریوں کو روشناس کروانے کے لیے سالانہ تین روزہ ’’پنجاب میلے‘‘کا انعقاد کیا گیا میلے کا فتتاح ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کیا اس موقع پر سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین ، پرنسپل و ڈائریکٹر پنجاب کالج پروفیسر مجیداکبر ، پروفیسر جاوید اقبال، پروفیسر کرامت شکیل اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ پنجاب کالج نے اپنی نوعیت کا ایک منفرد پنجاب میلہ سجا کر صوبے کی قدیم ثقافت کو دوبارہ زندہ کردیا ہے ایسے میلوں کے انعقاد سے نئی نسل کو اپنے آبائو اجداد کی ثقافت سے روشناس کر وانے میں مدد ملتی ہے تعلیم کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں میں ایسی تقریبات کا انعقاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے پنجاب کالج نے نا صرف تعلیمی میدان میں بلکہ کھیلوں اور دیگراہم نصابی سر گرمیوں کے مواقع فراہم کرنے سے طلباء و طالبات کی ذہنی صلاحیتوں کو تقویت دینے میں بھی بھر پورمدد ملتی ہے ڈی سی وہاڑی نے اس موقع پر مشعل روشن کر کے پنجاب کی سالانہ تین روزہ کھیلوں اور پنجاب میلے کا بھی افتتاح کیا پنجاب میلے میں پنجاب کی 100سالہ قدیم ثقافت کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا اور مختلگ اشیاء کے سٹالز بھی لگائے گئے جس میں طلباء طالبات انکے والدین اور شہریوں نے بہت زیادہ دلچسپی کا مظاہر ہ کیا جبلہ کھیلوں کے مقابلوں میں کالج کے طلباء نے جمناسٹک کے خوبصورت مظاہرے پیش کیے ڈھول کی تھاپ پر گھوڑوں اور اونٹ کا رقص بھی پیش کیا گیا ڈی سی وہاڑی نے کالج کے پرنسپل مجید اکبر ، ڈائریکٹر سپورٹس لیاقت علی کے علاوہ دیگر سٹاف کی خدمات کو قابل ستائش قرار دیا۔

#

متعلقہ عنوان :