بورے والا، پنجاب حکومت کے ہفتہ’’صاف اور سرسبز پنجاب‘‘ کو کامیاب بنانے میں سول سوسائٹی بورے والا کا کردار قابل ستائش ہے،عرفان علی کاٹھیا

بورے والا میں 50ہزار پودے مفت تقسیم کرنے کے بعد خصوبصورت گرین بیلٹ کے قیام سے ایک تاریخ رقم ہوئی ہے سرکاری اداروں کے ساتھ ملکر سول سوسائٹی بھر پور کردار ادا کر رہی ہے،ڈپٹی کمشنر وہاڑی

پیر 25 مارچ 2019 22:52

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے ہفتہ’’صاف اور سرسبز پنجاب‘‘ کو کامیاب بنانے میں سول سوسائٹی بورے والا کا کردار قابل ستائش ہے،بورے والا میں 50ہزار پودے مفت تقسیم کرنے کے بعد خصوبصورت گرین بیلٹ کے قیام سے ایک تاریخ رقم ہوئی ہے سرکاری اداروں کے ساتھ ملکر سول سوسائٹی بھر پور کردار ادا کر رہی ہے،ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے گندگی کا خاتمہ اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانا بہت ضروری ہے گرین بیلٹ کے قیام سے جہاں شہر کے حسن میں اضافہ ہو گا وہاں شہریوں کو پر فضاء ماحول میں تفریح بھی میسر آئے گی،حکومت ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کاروائی کر رہی ہے درختوں کو کاٹنے والے قوم کے مجرم ہیں جنکو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سوسائٹی نیٹ ورک بورے والا کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج گرائونڈ سے ملحقہ دیوار اور ملتان روڈ کے درمیان 20لاکھ روپے کی لاگت سے بننے والی خوبصورت گرین بیلٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں ڈی سی وہاڑی کی قیادت میں ریسٹ ہا?س سے گرین بیلٹ تک ’’صاف اور سرسبز پنجاب‘‘ کے حوالہ سے واک کا اہتمام بھی کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سول سوسائٹی کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین نے کہا کہ گرین بیلٹ بنانے کا ویڑن ڈی سی وہاڑی اور اسسٹنٹ کمشنر بورے والا نے دیا تھا جسے ہم نے میونسپل کمیٹی کے عملہ اور تحصیل انتظامیہ سے ملکر 20روز میں مکمل کر کے شہریوں کو ایک خوبصورت ماحول فراہم کیا ہے اور اب شہریوں کو چاہئے کہ وہ اس گرین بیلٹ کی حفاظت بھی کریں ہمارا مقصد اللہ کے دئیے ہوئے رزق سے اٴْسکے نسانوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے اور سول سوسائٹی اپنا یہ کام جاری رکھے گی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں نے کہا کہ سول سوسائٹی کی جانب سے گرین بیلٹ کا تحفہ شہر کی خوبصورتی میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا اس کام میں جن لوگوں نے بھی اپنے وسائل کے علاوہ دن رات کام کیا ہے وہ قابل ستائش ہیں بلدیہ بورے والا اس گرین بیلٹ کی حفاظت اور شہر کے مذید مقامات پر بھی اس طرز کی گرین بیلٹ تیار کرنے میں اپنے وسائل بروئے کار لائے گی تقریب میں ڈھول کی ٹھاپ پر علاقائی رقص بھی پیش کیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حسنین خالد سنپال،چیف آفیسر را? محمد علی،سٹی صدر پی ٹی آئی ملک فاروق احمد اعوان،صدر بار ملک فرقان یوسف گھمن،جنرل سیکرٹری چوہدری خرم ریاض،بلدیہ کے اپوزیشن لیڈر غلام مصطفیٰ بھٹی،ایم ایس ڈاکٹر امجد شکیل ،ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر عمران بھٹی،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،سماجی شخصیت رانا طاہر کریم،کونسلر بلدیہ میاں خالد حسین اور دیگر نمائندہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔