Live Updates

بلاول بھٹو زرداری کو نیب کے ذریعے خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا، نیئر بخاری کا عمران خان کو جواب

بلاول بھٹو کو علم ہے، نیب کی ڈوریاں کون ہلاتا ہے عمران خان تو گرفتاری کے خوف سے پہاڑی پر چھپ گئے تھے ، بیان

پیر 25 مارچ 2019 23:31

بلاول بھٹو زرداری کو نیب کے ذریعے خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا، نیئر بخاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو نیب کے ذریعے خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا ۔ ایک بیان میں نیر بخاری نے عمران خان کے بیان رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کو نیب کے ذریعے خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو کو علم ہے، نیب کی ڈوریاں کون ہلاتا ہے عمران خان تو گرفتاری کے خوف سے پہاڑی پر چھپ گئے تھے ۔نیر بخاری نے کہاکہ عوام کے منتخب وزیراعظم اور سلیکٹڈ وزیراعظم میں فرق ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کنٹینر اپنے لئے سنبھال کر رکھیں چھپنے کے لیئے کام آئیگا ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کے اعصاب پر بلاول بھٹو کا خوف طاری ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات