بلاول بھٹو بلاول بھٹو کرپشن کے خلاف نکلتے تو ہیرو بن جاتے، علی زیدی

منگل 26 مارچ 2019 00:11

بلاول بھٹو بلاول بھٹو کرپشن کے خلاف نکلتے تو ہیرو بن جاتے، علی زیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو بلاول بھٹو کرپشن کے خلاف نکلتے تو ہیرو بن جاتے اصف زرداری کے خلاف مقدمات تو ہم نے نہیں بنائے بلاول کس کے خلاف ٹرین مارچ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات ہمارے دور حکومت سے پہلے کے ہیں یہ مقدمات ہم نے تو نہیں بنائے بلاول بھٹو کس کے خلاف ٹرین مارچ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے بیانات پاکستان کے حق میں ہیں بلاول بھٹو اگر مارچ کرنے کی بجائے کرپشن کے خلاف نکلتے تو وہ ہیرو بن جاتے۔