دُبئی: سائیکل سوار پاکستانی نے بھارتی بچے کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنا ڈالا

گیارہ سالہ بچے نے گھر جا کر والدہ کو سارے واقعے سے آگاہ کیا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 26 مارچ 2019 10:32

دُبئی: سائیکل سوار پاکستانی نے بھارتی بچے کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنا ..
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2019ء) پولیس نے ایک پاکستانی نوجوان کو بھارتی بچے کے ساتھ جنسی چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں گرفتار کر لیا ہے۔ 24 سالہ ملزم صفائی کا کام کرتا ہے۔ جنسی ہراسگی کا نشانہ بننے والے گیارہ سالہ بچے نے بتایا ’’میں وقوعے کے روز الرفاء کے علاقے میں واقع اپنی رہائشی بلڈنگ کے ساتھ والی گلی میں کھیل رہا تھا جب ایک سائیکل سوار نوجوان میرے قریب آیا او رمجھ سے میرا نام پُوچھا، پھر سکول اور والدین کے بارے میں دریافت گیا۔

اور پھر اچانک پُوچھنے لگا کہ کیا میرے گھر میں اس وقت کوئی اور بھی ہے۔ اور کیا میں اُسے ابھی اپنے گھر لے جا سکتا ہوں۔ میں نے اُس کی بات سُن کر انکار کر دیا۔ اس کے بعد اس شخص نے اچانک مجھے گلے لگا کر مجھ سے کوئی نامناسب بات کی۔

(جاری ہے)

جسے سُن کر میں خوف زدہ ہو گیا اور اُسے دھکا دے کر وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا۔ جب میں گھرپہنچا تو خوف کے مارے میری آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔

میں نے اپنی والدہ کو ساری بات سُنائی جس پر اُنہوں نے مجھے تسلّی دی اور مجھے اُس عمارت کے باہر لے گئیں جہاں سائیکل سوار نوجوان نے مجھ سے غلط حرکات کی تھیں۔ وہ سائیکل سوارابھی وہیں موجود عمارت کے چوکیدار سے باتوں میں مصروف تھا۔ میری والدہ نے پاکستانی نوجوان سے پُوچھا کہ اُس نے مجھ سے شرمناک حرکتیں کیوں کیں تو وہ صاف مُکر گیا۔ جس پر پولیس کو بُلایا گیا۔‘‘ پولیس نے بتایا کہ عمارت کے باہر نصب کلوز سرکٹ ٹی وی کیمروں کی ویڈیو سے ملزم کی شرمناک حرکات کا پردہ چاک ہو گیا۔ جس کے بعد ملزم نے بھی اپنے جُرم کا اعتراف کیا گیا۔ اس مقدمے کا فیصلہ 23 اپریل 2019ء کو سُنایا جائے گا جس میں دستیاب ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم کو سزا ملنے کا واضح امکان موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :