امریکی گلوکار ایکسنٹ کا یوم پاکستان پر پیغام

ایکسنٹ نے پاکستانی فینز کی جانب سے پسندیدگی کے اظہار پر شکریہ بھی ادا کیا

منگل 26 مارچ 2019 11:47

امریکی گلوکار ایکسنٹ کا یوم پاکستان پر پیغام
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) امریکی گلوکار ایکسنٹ نے یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے فیس بک پروفائل پکچر کو پاکستان کے جھنڈے سے سجا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایکسنٹ کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی پیغام میں پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی گئی۔ ایکسنٹ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ پاکستان اور پاکستانیوں کیلئے اپنی محبت کا اظہار کر چکے ہیں۔ان کے پیغام کو صارفین نے بے انتہا پسند کیا ہے اور اسے اب تک ہزاروں لائیکس مل چکے ہیں۔ ایکسنٹ نے پاکستانی فینز کی جانب سے پسندیدگی کے اظہار پر شکریہ بھی ادا کیا۔