تھائی لینڈ میں انتخابات، نتائج کا اعلان نومئی تک مؤخر کر دیا گیا

فوج کی حامی پالانگ پراچارت پارٹی کااکثریت کا دعویٰ،حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے،ترجمان

منگل 26 مارچ 2019 12:09

تھائی لینڈ میں انتخابات، نتائج کا اعلان نومئی تک مؤخر کر دیا گیا
بینکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) تھائی لینڈ کے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے نتائج پیر پچیس مارچ کو کسی وقت آن لائن جاری کیے جائیں گے۔ پہلے یہ اعلان پیر کو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر دو بجے کیا جانا تھا۔دوسری جانب ملکی فوج کی حامی پالانگ پراچارت پارٹی نے دعویٰ کیاہے کہ وہ اگلی حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

حکومت سازی کے لیے 251 اراکین کی حمایت حاصل کر لی جائے گی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے یہ بھی واضح کیا کہ انتخابات کے حتمی نتائج نو مئی تک جاری نہیں کیے جائیں گے کیونکہ ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی وقت طلب ہے۔ دوسری جانب ملکی فوج کی حامی پالانگ پراچارت پارٹی نے دعویٰ کیا کہ وہ اگلی حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔ یہ اس سیاسی جماعت کا پہلا الیکشن ہے۔ پارٹی کے ترجمان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ حکومت سازی کے لیے 251 اراکین کی حمایت حاصل کر لی جائے گی۔