کیوبا کے سفیر گیبریل ٹیل کیپوٹے کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات،

دو طرفہ تعلقات ،ْ اہم علاقائی و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

منگل 26 مارچ 2019 17:59

کیوبا کے سفیر گیبریل ٹیل کیپوٹے کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) پاکستان میں تعینات کیوبا کے سفیر گیبریل ٹیل کیپوٹے نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سماجی و اقتصادی ترقی ہماری حکومت کا ترجیحی ایجنڈا ہے ۔

(جاری ہے)

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان اور کیوبا کے مابین صحت تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں ۔فریقین نے پاکستان اور کیوبا کے مابین پارلیمانی وفود کے تبادلوں پر بھی اتفاق کیا۔ کیوبن سفیر نے وزیر خارجہ کو یقین دلایا کہ انکی حکومت پاکستان کے ساتھ ہیلتھ کیئر سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے تمام ممکنہ اقدام کرے گی۔