پی پی 218کے ضمنی انتخابات ، تحریک لبیک پاکستان کی کامیابی کی صورت میں کامیابی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائیگا ، الیکشن کمیشن

منگل 26 مارچ 2019 18:03

پی پی 218کے ضمنی انتخابات ، تحریک لبیک پاکستان کی کامیابی کی صورت میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ ملتان کے حلقہ پی پی 218 کے ضمنی انتخابات میں تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار کی کامیابی کی صورت میں اس کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ اس پارٹی کی جانب سے اب تک اپنے غیر ملکی فنڈنگ کے ذرائع کی تفصیلات جمع نہ کرانے اور کمیشن میں زیر سماعت کیس کے پیش نظر کیا ہے۔