لاہور میں پولیو مہم دوسرے روزبھی بھرپور طریقے سے جاری رہی ،ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ

منگل 26 مارچ 2019 18:41

لاہور میں پولیو مہم دوسرے روزبھی بھرپور طریقے سے جاری رہی ،ٹیموں کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ شہر میں پولیو مہم دوسرے روزبھی بھرپور طریقے سے جاری رہی اور پولیو ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیںاور ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں نے پانچ سال کم عمر بچوں کوگھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلارہی ہیںاورپولیو ٹیموں کیلئے سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔

ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ18لاکھ سے زائد پانچ سال کے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جا رہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز، سب رجسٹرارز اور ڈی ڈی او ہیلتھ اپنے اپنے علاقوں میں پولی مہم کو موثر بنانے کیلئے یو سیز کے دورے کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہری اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریںاور بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر عمر بھر کی محرومی سے بچائیں۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ اے سی حضرات بھی یوسیز کے دورے کر رہے ہیںاور پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا جارہا ہے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید کہا کہ تمام محکموں کے تعاون سے پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ قریب ہے۔

متعلقہ عنوان :