اوبر اور کریم مشرق وسطی میں زیادہ سے زیادہ کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھا نے کیلئے اکھٹے کام کرنے پر متفق

کریم اب مکمل طور پراوبر کی ملکیت بن چکی ہے جو کریم برانڈکے تحت رہتے ہوئے اعلیٰ قیادت کیساتھ آزادانہ کمپنی کے طور پر کام کریگی

منگل 26 مارچ 2019 19:10

اوبر اور کریم مشرق وسطی میں زیادہ سے زیادہ کاروباری مواقع سے فائدہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) اوبر نے کریم کو حاصل کرنے کیلئی3ارب 10کروڑڈالر کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس میں 1ارب 70کروڑ ڈالر شیئرز کی صورت میں جبکہ باقی1ارب 40کروڑ ڈالر نقد ادا کئے جائیں گے ۔کریم کا حصول قابل اطلاق ریگولیٹری کی منظوری سے مشروط ہے ، تاہم تمام ٹرانزیکشنز 2020کی پہلی سہ ماہی میں مکمل ہونے کی توقع ہے ۔

اوبر نے مراکش سے لے کر پاکستان بشمول مصر، اردن، پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت تمام بڑی مارکیٹوں کے ساتھ مشرق وسطی کے بڑے علاقوں میں کریم کی تمام نقل و حرکت، ترسیل اور کاروباری ملکیت حاصل کر لی ہے۔بالآخرکریم اپنے برانڈ کو محفوظ رکھتے ہوئے اوبرکی مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ بن گیاہے۔کریم کے شریک بانی اور سی ای او مدثر شیخا ،کریم کی کاروباری قیادت سنبھالیں گے اور اپنے ہی تشکیل کردہ بورڈجس میں تین نمائندے اوبرسے اور دو نمائندے کریم سے شامل ہوں گے ان کو رپورٹ کریں گے۔

(جاری ہے)

کریم اور اوبر اپنی متعلقہ علاقوں میں آزادانہ برانڈز کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔اوبر کے سی ای او، داراخسروشاہی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ : ’’یہ اوبر کیلئے دنیا بھر میں اپنے پلیٹ فارم کومستحکم کرنے اور اسے مزید توسیع دینے کیلئے ایک یادگار لمحہ ہے ۔ جدید مقامی حل کو فروغ دینے کے لئے اپنی صلاحیت منوانے کے ساتھ ساتھ کریم نے مشرق وسطی سے ایک کامیاب آغاز کیا اور شہر میں لوگوں کی نقل وحرکت کے لئے بہترین مواقع فراہم کرنے میں اہم ادا کردار ادا کیا ہے۔

کریم کے بانیوں کے ساتھ کام کرکے میں یقین رکھتا ہوں کہ ہم دنیا کے تیز رفتار حصے میں سواریوں، ڈرائیوروں اور شہروں کے لئے ناقابل یقین نتائج فراہم کریں گے۔ ‘‘ کریم کے سی ای او اور شریک بانی مدثر شیخا نے کہا،’’اوبر کے ساتھ شامل ہونے سے ہمیں لوگوں کی زندگیوں کو آسان اور بہتر بنانے کیلئے کریم کے مقاصد کو تیزی سے پورا کرنے میں مدد ملے گی اور امید کی جاتی ہے کہ اس سے ایک بہترین آگنائزیشن تشکیل پائے گی۔

خطے میں نقل وحرکت اور وسیع پیمانے پر انٹر نیٹ کے مواقع میسر ہیںجس کی بدولت ہمارے خطے کو ڈیجیٹل مستقبل کی جانب تیزی سے ترقی دینے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔ ان بہترین مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے ہم اوبر کے سی ای او، داراکی قیادت میں اوبرسے زیادہ بہتر اشتراک حاصل نہیں کر سکتے تھے۔ یہ ہمارے اور ہمارے خطے کیلئے ایک یادگارلمحہ ہے کہ ہم مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کو کاروباری اداروں کے توسط سے وسائل اور اس خطے کی ٹیکنالوجی کے نظام میں اضافے کیلئے اپنی خدمات فراہم کریں گے۔

‘‘مشرق وسطی پہلے ہی خطے میں تیزی سے ٹیکنالوجی کو اپنانے اور ٹرانسپورٹ میں بہتر رسائی کے اقتصادی اور سماجی فوائد کو نظر میں رکھے ہوئے ہیں۔ یہ ٹرانزیکشن خطے میں نقل و حمل کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور متنوع نقل وحرکت، ترسیل اور ادائیگی کے اختیارات برقرار رکھنے کیلئے کریم اوراوبردونوں کی اجتماعی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ اس خطے میں لوگوں کو ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے جیسا کہ صارفین کیلئے ڈیجیٹل ادائیگی کے پلیٹ فارم اور سفر کے آخر تک ترسیل جیسی سروسز فراہم کرتا ہے۔

اس ٹرانزیکشن نے کریم کے علاقائی ٹیکنالوجی کے انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ اوبر کی عالمی قیادت اور تکنیکی مہارت کے ساتھ اسے جدید مقامی حل کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی ۔دونوں کمپنیاں اس بات پرپورا یقین رکھتی ہیں کہ یہ پیشکش سروسز کو بڑھانے کا بہترین مواقع فراہم کریں گے جس سے صارفین زیادہ سے زیادہ قیمتی پوائنٹس حاصل کر سکیں گے۔ اس طرح کمپنی یہ یقین رکھتی ہے کہ ہر ٹرپ میں بہتری اور ڈرائیوروں کے وقت کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرتے ہوئے انہیں بہتر اور تیز کام کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ جیفریز ایل ایل سی نے اس ٹرانزیکشن پر کریم کیلئے بطورخصوصی مشیر کام کیا۔