چودھری شجاعت کی معاشی صورتحال پر اے پی سی بلانے کا مشورہ
ملکی سیاسی صورتحال جتنی اب خراب ہے اتنی کبھی نہیں دیکھی، ہماری حکومت ہوتی توسب کوساتھ لیکر چلتے، وقت کی ضرورت ہے کہ عمران خان کا ساتھ دیا جائے۔ سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ منگل 26 مارچ 2019 19:13
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بعض عناصرملکی مفاد پرذاتی مفاد کوترجیح دے رہے ہیں۔ وقت کی ضرورت ہے کہ عمران خان کا ساتھ دیا جائے۔ عمران خان نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شریف برادران کا ماڈل ٹاؤن کیس سے بچنا مشکل ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ بلاول بھٹوکے ٹرین مارچ سے کچھ تبدیل نہیں ہوگا۔ واضح رہے ق لیگ حکمران جماعت پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت ہے۔ ق لیگ مرکز اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی سب سے مضبوط اتحادی جماعت ہے۔ق لیگ حکمران جماعت کی مشکلات میں ہر موقع پر حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔پچھلے دنوں چند ایشوز پر پی ٹی آئی اور ق لیگ کے درمیان کچھ تلخیاں بھی پیدا ہوئیں ، جس پر تحریک انصاف اور ق لیگ کے اتحاد پر انگلیاں اٹھنا شروع ہوگئیں، لیکن ق لیگی قیادت نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دہانی کروائی کہ وہ حکومت کے اتحادی ہیں ، اور رہیں گے۔چودھری برادران کی سیاسی تاریخ ہے کہ انہوں نے جس کے ساتھ چلنے کا عہد کیا پھر ہر مشکل میں اس کے ساتھ کھڑے رہے۔ بالکل اسی جذبے کے ساتھ ق لیگ آج تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے۔ تاہم اتحادیوں کا مسائل کی نشاندہی کرکے حکومت کوراستہ دکھانا بھی حق ہوتا ہے۔ جس کے تحت ق لیگ قیادت وزیراعظم عمران خان کوسیاسی و عوامی مسائل سے آگاہ کرتی رہتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.