سیالکوٹ میں ایف بی آر کی بڑی کاروائی

گورنمنٹ خواجہ صفدر میڈیکل کالج کے اکاؤنٹ سے 11ملین روپے کی خطیر رقم ٹیکس کی مد میں ریکور کر لی

منگل 26 مارچ 2019 23:28

سیالکوٹ میں ایف بی آر کی بڑی کاروائی
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) سیالکوٹ میں ایف بی آر نے بڑی کاروائی ۔ایف بی آر نے گورنمنٹ خواجہ صفدر میڈیکل کالج کے اکاؤنٹ سے 11ملین روپے کی خطیر رقم ٹیکس کی مد میں ریکور کر لی ہے، ڈپٹی کمشنر ایف بی آر حماد جعفری کے مطابق کالج کے 2017کے آڈٹ کے بعد یہ رقم سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ایف بی آر حماد جعفری نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ تمام حکومتی اداروں کے مرحلہ وار آڈٹ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ گورنمنٹ خواجہ صفدر میڈیکل کالج کی انتظامیہ نے نااہلی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے ٹیکسیز جمع نہیں کروائے تھے ،2017 میں میڈیکل کالج کے کھاتوں کا آڈٹ کرنے پر پتہ چلا کہ کالج کے ٹیکس میں 11ملین روپے کافرق ہے ۔

جس پر انہیں متعدد نوٹسسز دئیے گئے مگر کالج انتظامیہ کے عدم تعاون پر کالج کے سرکاری اکاؤنٹ سے 11ملین روپے ریکور کر لئے گئے ، ڈپٹی کمشنر ایف بی آر حماد جعفری نے سرکاری اداروں کے سربراہان کو کہا ہے کہ وہ ٹیکس کے معاملات کی خود نگرانی کریں تاکہ قومی خزانے کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :