پاکستان کرکٹ کپ( کل) سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا

فیڈریل ایریا ز کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کریگی ،ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 35لاکھ روپے رکھی گئی ہے ،فاتح ٹیم کو 20 اور رنرز اپ کو 10لاکھ روپے دئیے جائیں گے، ہر لیگ میچ کے بہترین کھلاڑی کو 25ہزار کا انعام ملے گا

پیر 1 اپریل 2019 17:46

پاکستان کرکٹ کپ( کل) سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا
لاہور۔یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2019ء) پاکستان کرکٹ کپ (کل) منگل سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا ۔افتتاحی میچ پنجاب اور بلوچستان کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا ۔فیڈرل ایریاز کی ٹیم اپنے اعزاز کے دفاع کی ابتداء بدھ کو خیبر پختونخواہ کے خلاف میچ سے کرے گی ۔ایونٹ میں مجموعی طور پر گیارہ میچز کھیلے جائیں گے جو کہ تمام کے تمام راولپنڈی میں ہوں گے ۔

فیڈرل ایریا کی ٹیم دو بارہ ایونٹ کی فاتح رہ چکی ہے ، ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 35لاکھ روپے ہوگی۔، فائنل میچ 12اپریل کو ہوگا،تمام مقابلے ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ ورلڈکپ کے ممکنہ اسکواڈ میں شامل مایہ ناز قومی کرکٹرز اس ڈومیسٹک ایونٹ میں بھی آرام کرینگے،راولپنڈی میں ہونے والے ایونٹ کے ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 35 لاکھ روپے رکھی گئی ہے، فاتح ٹیم کو 20 اور رنرز اپ کو 10لاکھ روپے دیے جائیں گے، ہر لیگ میچ کے بہترین کھلاڑی کو 25ہزار کا انعام ملے گا،ایونٹ کے بہترین بیٹسمین، بولر، آل راؤنڈر اور فائنل کے مین آف دی میچ کو ایک ایک لاکھ روپے ملے گا، ہر کھلاڑی کی میچ فیس بھی 33 سے بڑھا کر 35ہزار کردی گئی ہے،2017اور 2018کی چیمپیئن فیڈرل ایریاز ٹیم ٹائٹل فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کرے گی ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ، دفاعی چیمپیئن ٹیم کی قیادت محمد رضوان کے سپرد کی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد،اسد آفریدی،بلال آصف،اسرار اللہ،خرم شہزاد، محمد نواز، نہال منصور، رمیز راجہ جونیئر،رومان رئیس، ثمین گل، سعود شکیل، صہیب مقصود،وقاص مقصود اور ضیاء الحق شامل ہیں۔خیبر پختونخواہ کے کپتان سلمان بٹ ہونگے، ان کو عابدعلی،عادل امین، عدنان اکمل، فیضان ریاض، خوشدل شاہ،محمد عرفان،محمد عرفان جونیئر،محمد سعد، سہیل خان،موسی خان، عمید آصف، وہاب ریاض، ذیشان ملک اورذوہیب خان کی خدمات حاصل ہوں گی۔

پنجاب کی قیادت کامران اکمل کریںگے جبکہ انورعلی،بلاول بھٹی، احسان عادل، فہد اقبال، افتخار احمد،کاشف بھٹی،خرم منظور،محمد اصغر، محمد سمیع،سعد علی، رمیز عزیز،سمیع اسلم،سہیل تنویر اور ولید خان بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔سندھ کے کپتان عمر گل، ان کو احسان علی، عامر یامین، عاشق علی،آصف علی،حماد اعظم، عمران رفیق،محمد حسان، محمد الیاس،نعمان علی،راحت علی، صاحبزادہ فرحان، عمر امین اور عمر صدیق کا ساتھ میسر ہوگا۔

بلوچستان ٹیم کے کپتان اسدشفیق جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں علی عمران، عماد بٹ، اویس ضیا، بسم اللہ خان، غلام مدثر، فواد عالم،حارث رئوف، محمد عرفان جونیئر، قیصراشرف، تاج ولی، عمرخان، عمر اکمل، وقارالحسن، ذیشان اشرف شامل ہیں۔پنجاب کی ٹیم کے کپتان کامران اکمل اپنی ٹیم کی جیت کیلئے پرعزم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم ٹائٹل جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے ۔