بلاول بھٹو زرداری ، آصف علی زرداری کا اثاثہ ہیں وہ انہیں سنبھال کر رکھیں گے،حافظ حسین احمد

انہیں مولانا فضل الرحمان یا شیخ رشید کی شاگردی میں نہیں دیں گے

پیر 1 اپریل 2019 23:12

بلاول بھٹو زرداری ، آصف علی زرداری کا اثاثہ ہیں وہ انہیں سنبھال کر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2019ء) جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ، آصف علی زرداری کا اثاثہ ہیں وہ انہیں سنبھال کر رکھیں گے و ان کی سیاست کی گاڑی چلے گی وہ انہیں مولانا فضل الرحمان یا شیخ رشید کی شاگردی میں نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی شاگردی کے معاملے پر آصف زرداری جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنما فضل الرحمان یا شیخ رشید میں سے کسی کے حوالے نہیں کریں گے کیونکہ بلاول اگر آصف علی زرداری کے پاس رہیں گے تو ان کی سیاست کی گاڑی چلے گی ۔