چلڈرن لائبریری کمپلیکس اور اے ایس ڈی کے زیر اہتمام آٹزم ڈے منایاگیا

منگل 2 اپریل 2019 14:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2019ء) چلڈرن لائبریری کمپلیکس اور اے ایس ڈی کے زیر اہتمام گذشتہ روز آٹزم ڈے منایاگیا،جس میں خصوصی بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت چلڈرن لائبریری کمپلیکس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر تنویر جبار نے کی جبکہ مہمانان خصوصی میںمعروف گلوکار علی ظفر، طاہر ہمدانی، ڈی جی سپیشل ایجوکیشن رخسانہ شاہ ، چیئرمین نائس ویلفیئر ٹرسٹ بلال جاوید، برائٹ رائز فائونڈیشن وچیئرپرسن بورڈ آف گورنر چلڈرن لائبریری کمپلیکس مریم کھوکھر تھیں، اس موقع پر آٹزم ڈے بارے مختلف مکالہ جات کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی بچوں نے شرٹ پینٹنگ، بے بی اینڈ ماما اور میوزیکل چیئر گیمز میں حصہ لیا اور سٹیج پر پرفارم بھی کیا۔

اس موقع پر بچوں کی تفریح کیلئے پتلی تماشا اور کھانے پینے کی اشیاء کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر معروف گلوکار علی ظفر کی قیادت میں چلڈرن لائبریری کمپلیکس سے گورنر ہائوس تک آٹزم ڈے کے حوالے سے ایک واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :