اسحاق ڈار نے ڈالر کی قیمت کم کرنے کرنے کے لیے حکومت کو پیشکش کر دی
حکومت مجھے پاکستان کی معیشت کانٹریکٹ پر دے، میں اس ڈالر کو واپس 120 پر لے کر آتا ہوں۔ اشتہاری سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا دعویٰ
مقدس فاروق اعوان جمعرات 4 اپریل 2019 10:41
(جاری ہے)
اب یہ موجودہ حکومت کی نا اہلی ہے کہ وہ ڈالر کو نہیں پکڑ سکے۔یہ ان لوگوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں جنہوں نے ملک کو تباہ کیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت مجھے پاکستان کی معیشت کانٹریکٹ پر دے، میں اس ڈالر کو واپس 120 پر لے کر آتا ہوں۔
سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں جو کچھ پچھلے 9ماہ میں ہوا وہ ڈیویلیوایشن کا نتیجہ ہے، معیشت کو سنبھالنے کیلئے حکومت کو روپے کی بے قدری کو روکنا ہوگا ، کسی ملک کی معیشت کو تباہ کرنے اس کی کرنسی کی بے قدری ہی کافی ہوتی ہے۔ موجودہ حکومت اس چیز پر یقین رکھتی ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ سچ لگنے لگے۔ ہمارے دور میں مائیکرو اکنامک اشاریے مثبت صورتحال دکھا رہے تھے اس بات کی نشاندہی بین الاقوامی اداروں نے بھی کی ، یہاں تک کہ یہ پیشنگوئی بھی کی گئی کہ پاکستان (20-G) ممالک میں شامل ہونے جارہا ہے اور پاکستان اٹلی اور کینڈا کی معیشتون کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ اس وقت پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ ایشیاء کی بہترین اسٹاک مارکیٹ بن چکی تھی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کیلئے لیا گیا قرضہ اتنی بری بات نہیں ہے ۔ مہاتیر محمد نے اپنے انٹر ویو میں کہا تھا کہ ڈیویلیو ایشن تباہی ہے ہم نے ڈیو ویلیو ایشن کواپنے ملک میںکنٹرول کیا ہے۔ دنیا میں کسی بھی معیشت کو تباہ کرنے کیلئے یہی کافی ہے کہ اسکی کرنسی کو ڈی ویلیو کردیا جائے ۔ پاکستان میں پچھلی9ماہ میں جو کچھ ہوا ہے وہ ڈیوویلیو ایشن کا نتیجہ ہے یہ حکومت کی مکمل نااہلی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ معیشت کو سنبھالنے کیلئے حکومت پہلے روپے کی قدر کو کنٹرول کرے ۔ مجھ پر روپے کی قدر مصنوعی طریقے سے گرنے سے روکنے کا الزام غلط ہے ، اس وقت پاکستانمیں فی کس آمدنی کم ہوگئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.