کھتری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ، دہلی بوائز اور شمیل سی سی کو اگلے مرحلے میں جگہ مل گئی

جمعہ 5 اپریل 2019 00:40

کراچی۔ 4 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2019ء) کے سی سی اے زونIII کے زیر اہتمام عبد الحمید کھتری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2 میچز کے فیصلے ہوگئے۔ دہلی بوائز نے گذری فائٹر کو 6 وکٹوں سے ناکام کیا۔ اسد الحق نے 85 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ رجب رئیس کی 4 وکٹیں بھی کارآمد رہیں۔ ابرار انصار 40 رنز رائیگاں گئے۔ شمیل سی سی نے معین خان سی سی کو باآسانی 8 وکٹوں سے گرفت کرلیا۔

رانا آدرش اور رضوان غوری نے 45,45 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی فتح کو یکطرفہ بنا دیا۔ کے جی اے گراؤنڈ پر گذری فائٹر نے 19.2 اوورز میں 178 رنز بنا کر پویلین کی راہ لی۔ ابرار انصار نے 40، محمد شمیر نے 33، محمد عامر نے 27 اور محمد جنید نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔ رجب رئیس نے 32 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوںکو چلتا کیا۔

(جاری ہے)

شہباز افسر نے 2 مہرے کھسکائے۔ دہلی بوائز نے 18.3 اوورز میں 4 وکٹوں پر 179 رنز بنا کر مطلوبہ ہدف کو یقینی بنالیا۔

اسد الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور85 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی فتح میںکلیدی کردار ادا کیا۔ فرمان یوسف نے 32، شہباز اختر نے 23 اور طلحہ عابد 19 رنز کا حصہ ڈالا۔ محمد شاہ میر، عبد الہادی اور زنیر علی نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔ معین خان اکیڈمی گراؤنڈ پر معین خان سی سی نے مقررہ 20 اوروز میں 9 وکٹوں پر 160 رنز اسکور بورڈ پر لگائے۔ سرفراز نے 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ محب ملک 25 ریحان خان اور نجیب نے 21,21 رنز اسکور کئے۔ راجہ ارسل اور منان نے 2,2 وکٹیں اڑائیں۔ شمیل سی سی نے 2 وکٹ کھوکر مطلوبہ ہدف کو یقینی بنالیا۔ جب 2 وکٹوں پر 161 رنز جوڑے گئے۔ رانا آدرش اور رضوان غوری نے 45,45 رنز اور علی مہر نیت 39 رنز بنا کر میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔ مہاروف عزیز اور عدنان نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔