گلوکار امانت کی کی آواز میں دھمال’’سیہون دی نگری‘‘یکم شعبان کو ریلیز ہو گی

خوبصورت شاعری کے ساتھ ساتھ دھمال کی ویڈیو بھی خوبصورت انداز میں بنائی گئی ہے ،گلوکار امانت راہی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 5 اپریل 2019 14:13

گلوکار امانت کی کی آواز میں دھمال’’سیہون دی نگری‘‘یکم شعبان کو ریلیز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اپریل2019ء) گلوکار امانت کی کی آواز میں دھمال’’سیہون دی نگری‘‘یکم شعبان کو ریلیز ہو گی،تفصیلات کے مطابق باؤ پروڈکشن کی طرف سے معروف گلوکار امانت راہی کی آواز میں نئی خوبصورت دھمال ’ ’میں وی جانا سیہون دی نگری ‘‘کی آڈیو اینڈ ویڈیو مکمل کر لی گئی جسے یکم شعبان کو سوشل میڈیا پر باؤ اصغر علی اپنے بنائے 7رنگ یوٹیوب چینل پر ریلیز کرینگے،اس دھمال کی شاعری احسن رضا ہاشمی نے کی ہے جبکہ آڈیو ریکارڈنگ لالا جی گلشن سٹوڈیو شیخوپورہ میں کی گئی ، دھمال کی ویڈیو آڈیٹنگ اینڈ کیمرامینی نز یر سلطانی نے کی ہے،امانت راہی کا کہنا ہے کہخوبصورت شاعری کے ساتھ ساتھ دھمال کی ویڈیو بھی خوبصورت انداز میں بنائی گئی ہے آمید ہے کہ میری دھمال ’ میں وی جانا ’سیہون دی نگری‘‘بے حد عوامی مقبولیت حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :