شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا

جمعہ 5 اپریل 2019 16:00

شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2019ء) شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل(ہفتہ)ہوگا، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن چاند نظر آنے یا نا آنے کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے مطابق چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں کراچی میں منعقد ہوگا۔اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوگا جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے اور چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن چاند نظر آنے یا ناآنے کا اعلان کریں گے۔