بے روز گاری میں اضافے کی بنیادی وجہ آبادی کا تیز رفتاری سے بڑھنا ہے ، ڈی پی او وہاڑی

جمعہ 5 اپریل 2019 20:26

بورے والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسروہاڑی نجیب الرحمان بگوی نے کہا ہے کہ جرم ہمارا معاشرتی مسئلہ ہے آبادی میں اضافہ ، غربت و افلاس اور بے روز گاری جرائم میں اضافے کی بنیادی وجہ ہے ہماری آبادی کی اکثریت 15سے 25سال کی عمر کے لوگوں پر مشتمل ہے ہمار ا اپنے بچوں پر کنٹرول نہیں ہے ضلع وہاڑی کی آبادی 3.1ملین ہے جبکہ پولیس کی نفری 14ہزار ہے جن میں سے 700جوان ملک کی دفاعی ڈیوٹی پر ہیں اس کے باوجود ہم اپنے وسائل میں رہتے ہوئے جرائم کے خاتمہ میں دن رات مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت سول ریسٹ ہائوس بورے والا میں شہر کی سیاسی سماجی، تجارتی ، صحافتی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندہ شہریوں کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس سے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور اسسٹنٹ کمشنر بورے والا حسنین خالد سنپال نے بھی خطاب کیا جبکہ اجلاس میں شریک چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں، صدر بار ایسوسی ایشن ملک فرقان یوسف کھوکھر ، سول سوسائٹی نیٹ ورک کے کنویئنر عبدالرئوف چوہدری، ڈپٹی کنویئنر اصغر علی جاوید ، صدر مرکزی انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی پی ٹی آئی کے رہنما خالد نثار ڈوگر ، ملک فاروق اعوان ایڈووکیٹ ،پروفیسر راشد سدھو سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے امن و امان کے قیام اور جرائم پر قابو پانے کے لیے تجاویز پیش کیں ڈی۔

(جاری ہے)

پی ۔او نے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ انہیں ابھی ضلع کا چارج سنبھالے دو ماہ کا عرصہ ہوا ہے اس دوران ایس پی انوسٹی گیشن کے علاوہ کئی ڈی ایس پی تبدیل ہونے کی وجہ سے تمام ذمہ داریوں کا بوجھ مجھے اٹھانا پڑ رہا ہے ہم نے اپنے دفتر سے کرپشن کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے 2014سے لے کر 2016تک مقدمات کے زیر التوا 70فیصد چالان مرتب کر کے عدالتوں کے سپرد کئے ہیں تا کہ لوگوں کو جلد انصاف مل سکے شکایات سیل میں 3ماہ کے دوران 15ہزار درخواستوں کی سماعت کی جن میں سے 6ہزار بوگس نکلیں ، انہوں نے بتایا کہ جرائم میں کمی کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے ساہوکا میں دو افراد پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں پکڑ لیا گیا ہے اسی طرح بورے والا میں بھی حالیہ دنوں میں ہونے والی ڈکیتی سرقہ بالجبر اور اقدام قتل کی وارداتوں میں ملوث ملزموں کے گر د گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے میں ہفتے میں ایک روز خود بورے والا پہنچ کر لوگوں کے مسائل سنوں گا اور نمائندہ شہریوں سے رابطے مضبوط کروں گاتاکہ عوام اور پولیس کے مابین اعتماد اور تعاون کو فروغ ملے اور جرائم پیش افراد کی سرکوبی کی جا سکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کی تکمیل آخری مراحل میں ہے ہسپتال میں ادویات کی فراہمی کے لیے دس فیصد ادویات کی خریداری کی منظوری دیدی گئی ہے۔