پہلی جیپ ڈیزرٹ ریلی چکوال کے کوالیفائنگ راوئنڈ کا آغاز
ہفتہ 6 اپریل 2019 18:03
(جاری ہے)
محکمہ سیاحت پنجاب اور جیپ ریلی کا کوالیفائینگ راونڈ صبح 9بجے تھوہا بہادر میںواقع ڈیزرٹ سے شروع کیا گیا جس میں تقریبا48جیپ ریسرز کی رجسٹریشن کی گئی جن میں3جیپ ریسرز خواتین ہیں ۔
جیپ ریلی میں صاحبزادہ سلطان محمد علی ،صاحبزادہ سلطان بہادر عزیز،سردار حسن صادق ،عمر خان ،عمران حیدر ،سلمہ مروت ،عاصمہ رضا ،انیلہ خان ، پہلوان گروپ کے ملک عامر سہیل کے علاوہ دیگر ریسرز نے ریلی میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اکرام ملک نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر تمام محکموں کے سربراہان کے علاوہ TDCP،مختلف مقامات سے آئے ہوئے جیپ ریسر ز اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ․چکوال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والے اس خوبصورت سپورٹس ایونٹ میں بڑی تعداد میں جیپ ریسرز حصہ لے رہے ہیں۔ صوبائی وزیر سیاحت و ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفرازنے کہا کہ محکمہ سیاحت اور ضلعی انتظامیہ چکوال کے زیر اہتمام ڈیزرٹ جیپ ریلی کے لیئے 20 کلومیٹر طویل ٹریک بنایا گیا ہے جس کا لیول سطح زمین سے 60 سے 70 فٹ نیچے رکھا گیا ہے۔اس روٹ پر دو سو سے اڑھائی سو فٹ اونچے مٹی کے ٹیلے بنائے گئے ہیںجو کہ دشوار گزار روٹ پر جیپ ریسرز کی مہارت کا امتحان ہو ںگے ․کوالیفائینگ راونڈ میں ہر جیپ ریسر ون وے راونڈ مکمل کرے گا اور کم سے کم وقت میں راونڈ مکمل کرنے والے ریسر کو کل کے فائنل راونڈ کے منتخب کر لیا جائے گا۔ صوبائی وزیر سیاحت و ہائیر ایجوکیشن فائنل مقابلہ کا 7 اپریل بروز اتوار کو صبح 9 بجے افتتاح کریں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستا ن عمران خان کے وژن کے مطابق پنجاب میں سیاحتی سرگرمیوںکو فروغ دینے کیلئے اقدامات پر عملدر آمد شروع کر دیا گیا ہے اور وزیر اعلی پنجا ب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر پنجا ب کے مختلف علاقوں میں سیاحتی مقامات کو ترقی دینے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کے لئے پرکشش ایونٹس منعقد کئے جا ررہے ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.