بھکر، ڈاکٹر یا سمین راشد کی زیر صدارت کیبنٹ کمیٹی میٹنگ برائے ڈینگی کنٹرول کا انعقاد

پیر 8 اپریل 2019 19:57

بھکر، ڈاکٹر یا سمین راشد کی زیر صدارت کیبنٹ کمیٹی میٹنگ برائے ڈینگی ..
بھکر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2019ء) منسٹر ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر یا سمین راشد کی زیر صدارت کیبنٹ کمیٹی میٹنگ برائے ڈینگی کنٹرول بذ ریعہ ویڈیو لنک منعقد کی گئی۔ جس میں ڈپٹی کمشنر بھکر وقاص رشید نے بھکر سے بذ ریعہ ویڈیو لنک کیبنٹ کمیٹی میٹنگ میں شرکت کی۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر پرویز اقبال ، ڈی ایچ او ڈاکٹر اکبر، ڈسٹرکٹ کوارڈیینٹر آئی آرایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر ندیم رضا اور ڈسٹرکٹ فوکل پرسن وبائی امراض کنٹرول مشتاق احمد بھی موجود تھے۔

منسٹر ہیلتھ پنجاب کی جا نب سے انسداد ڈینگی مہم کے بارے میں شرکا ء کو خصو صی طور پر ہدایات جاری کی گئیں کہ ان پر عمل درآمد کر کے ڈینگی مچھر کا سد باب یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنروقاص رشید نے اس موقع پر موجود متعلقہ افسران کوتا کید کی کہ تما م محکمہ جات انسداد ڈینگی مہم میں اپنی بھر پور ذ مہ داریاں سرانجا م دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ڈینگی مچھر سے بچا ئو کے لئے یو نین کو نسل کی سطح پر آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ڈینگی مچھر سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرسکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ پرائیویٹ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کو بھی ڈینگی مچھر سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے خصوصی طور پر ٹریننگ دی جائے اور اگر پرائیویٹ ہسپتال میں ڈینگی مچھر سے متاثرہ کوئی مریض آئے تو اس کے بارے میں فوری طور پر محکمہ صحت کو اطلاع دی جائے۔