وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ،ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کا غیر قانونی قیمیتں بڑھانے والی کپمپنیوں کے خلاف کاروائی کاآغاز

منگل 9 اپریل 2019 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2019ء) وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ،ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے غیر قانونی طور پر قیمیتں بڑھانے والی کپمپنیوں کے خلاف کاروائی کاآغاز کردیا۔ وزارت کے ذرائع کے مطابق حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافے کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ فارما کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں طے کردہ قیمت سے کئی گنا زائد اضافہ کیا ہے،اس حوالے سے وزارت نے ڈریپ کو مارکیٹ کا سروے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈرگ رولز 1986ء کے مطابق ادویات کی پیکنگ کے اوپر کسی بھی قسم کے سٹیکر یا کٹنگ کی اجازت نہیں۔ایم آر پی ایس کے مطابق 9 فیصد جبکہ یارڈ شپ کی کیٹیگری میں 15 فیصد کا اطلاق 2018ء ڈرگ پراسیسنگ پالیسی کے تحت کیاگیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔