خاشقجی قتل کیس میں سولہ سعودی شہریوں کی امریکا داخلے پر پابندی

سعودی شہریوں پر سفری پابندی محکمہ خارجہ کے ایک قانون کے تحت لگائی گئی ہے، بیان

بدھ 10 اپریل 2019 12:52

خاشقجی قتل کیس میں سولہ سعودی شہریوں کی امریکا داخلے پر پابندی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2019ء) امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کے سولہ باشندوں کی امریکا داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان افراد پر یہ پابندی سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں لگائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی شہریوں پر سفری پابندی محکمہ خارجہ کے ایک قانون کے تحت لگائی گئی ہے، جس کے مطابق اگر وزیر خارجہ کے پاس اس بارے میں مستند معلومات ہوں کہ متعلقہ اشخاص یا حکومتیں بد عنوانی کی بڑی وارداتوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث رہے ہیں، تو ان پر یہ پابندی لگائی جا سکتی ہے۔

جن سعودی افراد پر پابندی لگائی گئی ہے، ان کے بارے میں یہ واضح نہیں کہ آیا ان کے خلاف سعودی عرب میں کوئی عدالتی کارروائی جاری ہے یا نہیں۔