قطری گاڑیوں کی بر آمدگی معاملہ ،

کسٹمز کی خصو صی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ کے رخصت پر ہونے کے باعث سما عت نہ ہو سکی

بدھ 10 اپریل 2019 13:57

قطری گاڑیوں کی بر آمدگی معاملہ ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2019ء) سابق چیئر مین احتساب بیورو سیف الرحمن کے ریڈکو گودام سے قطری گاڑیوں کی بر آمدگی معاملہ پر کسٹمز کی خصو صی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ کے رخصت پر ہونے کے باعث سما عت نہ ہو سکی ۔ بدھ کو ضمانت پر رہا ملزم عرفان احمد صدیقی پر فرد جرم عائد کر نے کی کاروائی بھی ایک بار پھر موخر ، سماعت 20 اہریل تک ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ریڈکوگودام کے مینیجر عرفان احمد صدیقی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں حاضرہوئے ۔عرفان صدیقی کی جانب سے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 265/k کے تحت دائر بریت کی درخواست پر بھی بحث بھی زیرالتواء ہوگئی ، عرفان صدیقی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کسٹمز ایف آئی آر کے اخراج کے لئے پٹیشن بھی دائر کر رکھی ہے ۔کسٹمز کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر امین فیروز عدالت میں پیش ہوئے۔

متعلقہ عنوان :