محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کے زیر اہتمام انسداد پولیوو ڈینگی واک کا انعقاد

جمعرات 11 اپریل 2019 16:33

محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کے زیر اہتمام انسداد پولیوو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2019ء) محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کی جانب سے سوشل ویلفیئر سوسائٹی صنعت نگر کے تعاون سے دیو سماج روڈ سے چاند فائو نڈیشن سکول تک انسداد پولیو و ڈینگی واک کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

واک کے انعقاد کا بنیادی مقصد علاقہ کے لوگوں میں پولیو اور ڈینگی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا اور ان خطرناک بیماریوں سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیرسے متعلق معلومات فراہم کرنا تھا۔

واک کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مبشر جاوید نے کی جس میں ڈی ڈی او ہیلتھ، سوشل ویلفئر آفیسر مصباح زینب، صدر صنعت نگر الیاس خان اور مختلف این جی اوز کے نمائندگان سمیت طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ واک کے شرکاء نے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انسداد پولیو اور انسداد ڈینگی کے حوالے سے پیغامات درج تھے۔