احتساب عدالت ، ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن ریفرنس میں نیب گواہوں کے بیانات کی نقول وکیل ملزمان کو فراہمی کا حکم

جمعہ 12 اپریل 2019 22:52

احتساب عدالت ، ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن ریفرنس میں نیب  گواہوں کے بیانات ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2019ء) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں نیب کے گواہوں کے بیانات کی نقول وکیل ملزمان کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی،وکیل ملزمان نے عدالت کو بتایا نیب کی جانب سے پیش کئے گئے گواہوں کے بیانات کی نقول نہیں ملی عدالت نے نیب کو دستاویزات کی نقول وکیل ملزمان کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔#