بینج اور بار لازم و ملزوم ہیں، لوگوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے دونوں اداروں کا کردار انتہائی اہم ہے

جسٹس قاضی غضنفر نے فرائض منصبی پوری دیانتداری کے ساتھ احسن طریقہ سے سرانجام دیئے۔ جسٹس لال جان خٹک

ہفتہ 13 اپریل 2019 14:07

بینج اور بار لازم و ملزوم ہیں، لوگوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے دونوں ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2019ء) پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس لال جان خٹک نے کہا ہے کہ بینج اور بار لازم و ملزوم ہیں، لوگوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے دونوں اداروں کا کردار انتہائی اہم ہے، جسٹس قاضی غضنفر نے اپنے فرائض منصبی پوری دیانتداری کے ساتھ احسن طریقہ سے سرانجام دیئے اور بہترین اور اچھی ججمنٹ دیگر عدلیہ کا نام روشن کیا۔

(جاری ہے)

وہ گذشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد کی طرف سے 19 اپریل کو ریٹائر ہونے والے ایبٹ آباد کے رہائشی پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس قاضی غضنفر کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں پشاور ہائی کورٹ کے سابق جج نثار حسین، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ڈسٹرکٹ بار کے صدر اسد ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ اسد خان ایڈووکیٹ نے قاضی غضنفر ایڈووکیٹ کی خدمات کو سراہا۔ ہائی کورٹ کے سابق جج نثار حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ججز کی تعیناتی کیلئے حکومت کی طرف سے پارلیمانی کمیٹی کا قیام عدلیہ کی آزادی پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، ہم اس کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں اور کسی صورت بھی ایسا نہیں ہونے دیں گے، اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :