وزیر اعلیٰ اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کے احکامات پر کوہل پائین کی صفائی ہنگامی بنیادوں پر جاری

ہفتہ 13 اپریل 2019 19:09

وزیر اعلیٰ اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کے احکامات پر کوہل پائین کی صفائی ..
گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2019ء) وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ حاجی ثناء اللہ خان کی احکامات کی روشنی میں کوہل پائین کی صفائی ہنگامی بنیادوں پر جاری،اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) محمد شاہ رخ چیمہ کی نگرانی میں چیف کارپوریشن آفیسر عابد حسین میر میونسپل بلڈنگ انسپکٹرز کے ہمراہ ہمہ وقت کو شاں ہیں، کوہل پائین کی صفائی ہر روز رات گئے شروع کی جاتی ہے اور صبح سویرے تک جاری رہتی ہے جسکے بعد جمع شدہ ملبہ اور گندگی کو ٹریکٹروں کے ذریعے ہٹادیا جاتا ہے‘ مجینی محلہ سے نگرل امام بارگا ہ تک کوہل پائین کی ایکسیویٹر کے ذریعے صفائی یقینی بنائی جارہی ہے جبکہ آستانہ محلہ امپھری سے پونیال روڈ،امیر جہاندار شاہ روڈ،شہید ملت روڈ،پرانا رقص سینماء سے اولڈ پولو گراؤنڈ ایریا ز میں پہلے ہی ایکسیوٹر کے ذریعے صفائی مکمل کی گئی ہیں البتہ دکانداروں کی جانب سے تعاون نہ ہونے سے صفائی میں مشکلات درپیش ہیں،اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کاپروریشن گلگت کیپٹن (ر) محمد شاہ رخ چیمہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھل صفائی یقینی بنانے کیلئے وزیراعلیٰ اور سیکریٹر ی لوکل گورنمنٹ کی خصوصی احکامات پر عملدرآمد کیلئے ایک ہفتے سے بھاری مشنیری کے ذریعے کوہل پائین کی صفائی میں مصروف عمل ہیں انشاء اللہ جلد پائے تکمیل تک پہنچ جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سینئر بلڈنگ انسپکٹر منظور حسین اور سپروائز کوہل بالا، پائین محمد صادق کی نگرانی میں روزانہ رات گئے صفائی کیلئے کام شروع ہوتا ہے اور صبح تک جاری رہتا ہے تاکہ عوام اور ٹریفک متاثر نہ ہو۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھل صفائی مہم کے سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ صفائی کو یقینی بناکر آبپاشی کیلئے درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جا سکے۔