خواجہ برادران سے زعیم قادری سمیت دیگر رہنمائوں کی ملاقاتیں

ہفتہ 13 اپریل 2019 20:45

خواجہ برادران سے زعیم قادری سمیت دیگر رہنمائوں کی ملاقاتیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی زعیم قادری (ن) لیگ کے ساتھ اپنے تمام اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے کیمپ جیل لاہور پہنچ گئے جہاں انہوں نے خواجہ برادران سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات سے قبل زعیم قادری کا کہنا تھا کہ وہ خواجہ برادران سے ملاقات کے لئے آئے ہیں کیونکہ ان سے ان کی پرانی دوستی ہے، کیمپ جیل لاہور کے قواعد و ضوابط کے تحت ہفتے کا روز کیمپ جیل میں قید نیب کے قیدیوں سے ملاقات کا دن تھا۔

جہاں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سے ان کی فیملی کے لوگوں نے ملاقات کی۔ گجرات پولیس کے افسر رائے اعجاز سے ان کی فیملی نے ملاقات کی۔ اسی طرح (ن) لیگی رہنمائوں حافظ نعمان اور خواجہ برادران سے ان کی فیملی کے ممبران سمیت پارٹی رہنمائوں نے بھی ملاقاتیں کیں۔