یونان سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے 12 ملزمان کو 25،25 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنا دی گئیں

ہفتہ 13 اپریل 2019 20:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2019ء) یونان سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے 12 ملزمان کو 25،25 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنا دی گئیں۔

(جاری ہے)

سپیشل سینٹرل عدالت کے جج محمد رفیق نے محمد اقبال، شہزاد، طارق اور وقاص وغیرہ کو 25،25 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں ۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان محمد اقبال وغیرہ بغیر کاغذات یونان گئے تھے جہاں سے انہیں ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ملزمان پاکستان واپس آئے تو انہیں لاہور ائر پورٹ سے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔