Live Updates

وزیرِ ریلوے کا ڈیڑھ لاکھ نوکریاں دینے کا اعلان

9سال سے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا ہے، شیخ رشید

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 14 اپریل 2019 11:34

وزیرِ ریلوے کا ڈیڑھ لاکھ نوکریاں دینے کا اعلان
راولپنڈی(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل2019ء) وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد خان نے کہا ہے کہ انہوں نے 9 سال سے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کی قیادت میں مسائل کو حل کریں گے۔ریلوے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ایم ایل ون منصوبہ پاکستان کی تاریخ بدل دے گا۔ انہوں نے اعلان کی کہ ایم ایل ون منصوبے کے بعد 1 لاکھ 50 ہزار لوگوں کو نوکری دیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایم ایل ٹو پر بھی کام شروع ہو۔ انہوں نے کہا کہ میرے خزانے کی حالت خراب ہے، ایک لاکھ ملازمین ہیں جبکہ ڈیڑھ لاکھ سابقہ ملازمین کی پنشن دیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 22 ٹرینیں چلا دی ہیں جبکہ 16 مزید ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہید اسسٹنٹ ڈرائیور کی بیوہ کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے جبکہ اس کے بیٹے کو نوکری دی جائے گی ، اسسٹنٹ ڈرائیور ٹرین کے انجن میں آگ لگنے سے شہید ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے زخمی ہونے والوں کو بھی 5,5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔وزیرریلوے نے کہا کہ ٹریک کی حفاظت اللہ کر رہا ہے، ہم نے ایک روپے کی چیز بھی درامد نہیں کی اور ریلوے کے خسارے میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 9 سال سے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا ہے، ہم عمران خان کی قیادت میں مسائل کو حل کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات