وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، صوبہ میں سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

دھماکے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس، تحقیقات بارے معلومات حاصل کیں

پیر 15 اپریل 2019 14:51

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2019ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی پیرکو کوئٹہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیرمملکت برائے داخلہ کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں امن کو یقینی بنانے کے لیے تبادلہ خیال ہوا۔ کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سے واقعہ پر ہونے والی تحقیقات بارے معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر فوج اور پولیس کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔