آئی سی سی ورلڈ کپ2019ءکے لیے 15رکنی بھارتی سکواڈ کا اعلا ن

دنیش کارتھک ٹیم میں شامل، رشبھ پانٹ جگہ نہ بنا سکے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 15 اپریل 2019 15:14

آئی سی سی ورلڈ کپ2019ءکے لیے 15رکنی بھارتی سکواڈ کا اعلا ن
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اپریل2019ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ورلڈ کپ2019ءکے لیے 15رکنی سکواڈ کا اعلا ن کردیا ہے ۔ بی سی سی آئی کے پانچ رکنی سلیکشن پینل نے کپتان ویرات کوہلی اور کوچ روی شاستری کے ساتھ مشورے کے بعد ٹیم کا اعلان کیا ۔ اعلان کردہ سکواڈ میں ویرات کوہلی (کپتان)،روہت شرما(نائب کپتان)،مہندرا سنگھ دھونی(وکٹ کیپر)،شیکھر دھون، کیدھر جادھو، محمد شامی، جسپریت بمراہ، وجے شنکر، ہاردک پانڈیا،لوکیش راہول،دنیش کارتھک ،یزوندرا چاہل،کلدیپ یادو،بھونیشور کمار اورروندرا جدیجہ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پانٹ اور امبتی رائیڈو ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔نیوزی لینڈ اور عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے بعد بھارت ورلڈ کپ کے لیے اپنے سکوا ڈ کا اعلان کرنے والا تیسرا ملک ہے،آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود بھارتی ٹیم 5جون کو جنوبی افریقہ کے خلا ف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی، روایتی حریف پاکستان اور بھارت 16جون کو آمنے سامنے ہوں گے۔یاد رہے کہ حال ہی میں بھارتی ٹیم کو اپنے ہوم گراﺅنڈ پر عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے ہاتھوں سیریز میں 3-2سے شکست ہوئی تھی۔