نقل کروانے کے الزام میں گرفتار 3 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

واٹس اپ گروپ کے ذریعے معراج نامی شخص کی ہدایت پر کام کرتے تھے، ملزمان کا انکشاف

پیر 15 اپریل 2019 17:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2019ء) اورنگی ٹائون میں واٹس ایپ گروپ کے ذریعے نقل کروانے کے الزام میں گرفتار ہونے والے 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزمان نے انکشاف کیا کہ معراج نامی شخص کی ہدایت پر کام کرتے تھے، پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹائون سیکٹر 14-B شاہ خالد کالونی مکان نمبر 2119 سے واٹس ایپ گروپ کے ذریعے اسکول کے طلبہ کو حل شدہ پرچے بھیجنے والے گرفتار 3 ملزمان شہریار، قاسم، حیدر علی کے خلاف مقدمہ کنٹرولر بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن عبدالرزاق کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :