شانگلہ میں مسافر وین بریک فیل ہونے سے گہری کھائی میں جا گری ، 4 افراد جاں بحق ، 12 شدید زخمی ، 3 کی حالت تشویشناک

پیر 15 اپریل 2019 20:50

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) بونیر میں سواریوں سے بھری پک اپ بریک فیل ہونے کے نتیجے میں گہری کھائی میں جا گری جس سے 4 افراد جاں بحق اور 12 شدید زخمی ہو گئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز شانگلہ سے بونیر جانے والی سواریوں سے بھری پک اپ بانی کے مقام پر بریک فیل ہونے کے نتیجے میں گہرئی کھائی میں جا گری ۔ جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جن کی شناخت نواب احمد ، محمد رحمان ، ظہیر احمد اور ولی محمد سے ہوئی ہے جبکہ حادثے میں 12 افراد بھی زخمی ہوئے جن کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لئے شانگلہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں پر موجود ڈاکٹرز نے 3 افراد کی حالت کو تشویشناک قرار دے دیا ہے ۔۔

متعلقہ عنوان :