افغانستان ، فائرنگ اور خودکش دھماکے ، 5 افراد ہلاک ، 13 زخمی

پیر 15 اپریل 2019 21:20

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) افغانستان میں فائرنگ اور بم دھماکوں کے باعث پانچ افراد ہلاک جبکہ تیرہ زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیشنل سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیاں میں کہا گیا ہے کہ صوبہ خوست میں موٹر سائیکل پر سوار دو خودکش حملہ آور سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دونوں حملہ آوروں کی بارودی جیکٹس بھی زور دار دھماکے سے پھٹ گئیں ۔ دریں اثناء ضلع تاتائی میں شادی کی ایک تقریب کے دوران دو مسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ تیرہ زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ ۔