ہزارہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کیلئے جہانگیر الہٰی چیئرمین الیکشن بورڈ مقرر

منگل 16 اپریل 2019 10:35

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2019ء) ہزارہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کیلئے میجر (ر) جہانگیر الہٰی ایڈووکیٹ کو سال 2019-20ء کیلئے چیئرمین الیکشن بورڈ مقرر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ سینئر قانون دان میجر (ر) جہانگیر الہٰی ایڈووکیٹ کا شمار ہزارہ کے نامور وکلا میں ہوتا ہے، نئے سال کے الیکشن کیلئے انہیں چیئرمین الیکشن بورڈ منتخب کیا گیا ہے۔