عمر البشیر کوعالمی عدالت کے حوالے کرنے کا فیصلہ منتخب حکومت کرے گی

عبوری عسکری کونسل اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کریگی،رکن جلال الدین کی ایتھوپئین صدرسے ملاقات

منگل 16 اپریل 2019 11:43

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2019ء) سوڈان کی عسکری کونسل نے باور کرایا ہے کہ معزول صدر عمرالبشیر کو ہیگ میں قائم بین الاقوامی عدالت انصاف کے حوالے کرنے کا فیصلہ منتخب حکومت کرے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈان کی عبوری عسکری کونسل کے ایک رکن نے کہاکہ عالمی فوج داری عدالت نے عمرالبشیر کو دارفور میں قتل عام کے الزامات کے تحت اشتہاری قرا ردے رکھا ہے مگر ہم انہیں عالمی عدالت کے حوالے نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ سوڈان کی منتخب حکومت کرے گی کہ آیاصدر البشیرکو آئی سی سی کے حوالے کیا جائے یانہیں۔عسکری کونسل کے رکن جلال الدین شیخنے ایتھوپیا میں قائم سوڈانی سفارت خانے میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عمر البشیر کی عالمی عدالت انصاف کو حوالگی کافیصلہ منتخب سول حکومت کرے گی۔ عبوری عسکری کونسل اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کریگی۔سوڈانی عسکری کونسل کے رکن جلال الدین شیخ نے گذشتہ روز ادیس ابابا کا دورہ کیا اور ایتھوپیا کے صدر سے ملاقات کی۔خیال رہے کہ عالمی عدالت انصاف سوڈان کے معزول صدرعمرالبشیر کے خلاف سنہ 2009 اور 2010 کو دو بار دارفور صوبیمیں انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کے تحت ریڈ وارنٹ جاری کرچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :